نیند میں خراٹے لینا ایک عام مسئلہ ہے جو آپ کو نیند کی کمی کا شکار کر سکتا ہے۔ اکثر خراٹے لینے والے افراد 'سلیپ اپنیا' نامی بیماری (سوتے ہوئے سانس رکنے کا عمل) کا شکار ہو جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوتے ہوئے خراٹے لینے والے افراد میں ذیابیطس (شوگر) اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ تاہم، خراٹوں سے چھٹکارا پانے کے لیے کچھ آسان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
وزن گھٹانا
زیادہ وزن خراٹوں کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔ اس لیے وزن گھٹانے کے لیے متوازن خوراک کے ساتھ ساتھ ورزش پر بھی پوری توجہ دیں۔
سانس میں آسانی پیدا کرنے والی چیزوں کا استعمال
اگر آپ ناک یا گلے کے کسی مسئلے کا شکار ہیں، تو ایسی چیزوں کا استعمال کریں جن میں مینتھول (Menthol) پایا جاتا ہو۔ پودینہ یا مینتھول سانس کے راستوں کو کھولنے اور سانس میں آسانی پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تمباکو نوشی کا خاتمہ
تمباکو نوشی گلے کے ٹشوز (پٹھوں) میں سوجن اور جلن پیدا کرتی ہے، جو بعد ازاں خراٹوں کا باعث بنتی ہے۔
نتھنوں کی صفائی
رات کو سونے سے پہلے اپنے ناک (نتھنوں) کی اچھی طرح صفائی کریں۔ اس سے سانس لینے میں رکاوٹ نہیں ہوگی اور آپ کو پرسکون نیند لینے میں مدد ملے گی۔
ڈیری مصنوعات
رات کو ڈیری مصنوعات کا استعمال کرنے سے اکثر گلے میں بلغم پیدا ہونے کے مسائل جنم لیتے ہیں، اور پھر یہی چیز خراٹوں کا باعث بنتی ہے۔ لہٰذا، شام کے وقت ایسی خوراک سے گریز کریں۔
قدرتی تیل کا استعمال
ان تمام طریقوں کے ساتھ ساتھ، سنوریکس جیسے قدرتی مساج آئل کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔ سونے سے پہلے گلے اور ناک پر اس کا ہلکا سا استعمال سانس کی نالیوں کو پرسکون رکھنے اور خراٹوں کو قدرتی طور پر کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تاکہ آپ اور آپ کے گھر والے ایک محفوظ اور پرسکون نیند لے سکیں۔